20 جولائی، 2026، 10:47 AM

دارخوین پاور پلانٹ پر حملہ پرامن انفراسٹرکچر پر حملہ، جوابی اقدامات کریں گے، غریب آبادی

دارخوین پاور پلانٹ پر حملہ پرامن انفراسٹرکچر پر حملہ، جوابی اقدامات کریں گے، غریب آبادی

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے زیر تعمیر دارخوین پاور پلانٹ کی تنصیبات پر حملہ پرامن انفراسٹرکچر پر ایک خطرناک حملہ ہے جس کے بعد جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے زیر تعمیر دارخوین پاور پلانٹ کی تنصیبات پر حملہ ایران کے پرامن انفراسٹرکچر پر ایک خطرناک حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدامنی اور عدم استحکام کی تمام تر ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اپنے قومی مفادات اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔

News ID 1940375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha